Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد ٹائیفائیڈ مہم، اورنگی کے اسکول میں بچوں کی حالت غیر

Now Reading:

انسداد ٹائیفائیڈ مہم، اورنگی کے اسکول میں بچوں کی حالت غیر
ٹائیفائیڈ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں انجکشن لگنے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، بچوں میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکوں کی مہم دنیا بھر میں پہلی بار پاکستان میں چلائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں  ایک اسکول میں بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ۔ ویکسین لگانے کے کچھ ہی دیر بعد بچوں نےپیٹ میں درد کی شکایت کی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی شوکت کھٹیاں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھنے پر اسکول انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور بچوں کوقریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب تک چھ بچوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے تاہم ابھی بھی متعدد بچے وہیں زیرعلاج ہیں۔

اسکول ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہی دیر بعد بچوں نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت شروع کی، ابتدا میں لگا کہ بچے بہانے بازی کررہے ہیں لیکن کچھ دیر بعد شکایات بڑھنے پر اسپتال سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 دوسری جانب اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کہتے ہیں کہ ٹائیفائیڈ ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں بلکہ یہ محفوظ انداز سے لگائی جارہی ہے، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور ا پنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی لگائیں۔

 صوبہ سندھ میں 2017 کے بعد سے اب تک ٹائیفائیڈ کے 10,000 کیسز درج کیے گئے ہیں اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد دنیا کے کسی اور حصے میں کہیں دیکھنے میں نہیں آئی، لہذا مہم کا آغاز یہاں سے کیا گیا ہے جسے بعد ازاں مرحلہ وار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

Advertisement

حکومتِ پاکستان نے یہ ویکسین بین الاقوامی ادارے گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمیونائزیشن گاوی سے تقریباً 1.7 ارب روپے میں خریدی گئی ہے اور اس خریداری میں دیگر اداروں کی مدد بھی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ٹی سی وی ویکسین بہت اہم ہے اور اس لیے حکومت پاکستان تحسین کی حقدار ہے جس نے اپنے معمول کے حفاظتی پروگرام میں زندگی بچانے والی اس ویکسین کو متعارف کروایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر