Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھلی کھانے کے 5 حیران کن فوائد

Now Reading:

مچھلی کھانے کے 5 حیران کن فوائد

 آج ہم آپکو مچھلی کھانے کے 5 حیران کن فوائد بتائیں گے۔

تقریباً ہر گھر میں ہی مچھلی مختلف طریقوں سے پکا کر بہت شوق سے کھائی جاتی ہے، مچھلی ایک ایسی غذا ہے جس میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔

مچھلی کی کئی اقسام ہیں ایک اندازے کے مطابق اس کی 21 ہزار سے زائد اقسام دریافت کی جاچکی ہیں۔

فوائد:

گھٹنے کے درد کو دور کرے:

Advertisement

مچھلی میں موجود اومیگا 3 اور فیٹی ٰایسیڈ ہوتا ہے جو سردیوں میں گھٹنوں کے درد کو کم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط  بناتا ہے اس لیے سردیوں میں مچھلی کے استعمال کو لازمی بنائیں۔

اگر آپ سالمن، میکریل، ٹونا اور دیگر اومیگا تھری سے بھرپور مچھلی زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کے درد اور سوزش کے خلاف بہتر دفاع حاصل ہوتا ہے۔

پھیپھڑوں کی حفاظت کرے:

کھانسی، نزلہ اور زکام پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔

اگر آپ ان سب بیماریوں کا علاج چاہتے ہیں تو سردیوں میں مچھلی کا استعمال لازمی کریں۔

مچھلی میں موجود فیٹی ایسیڈ پھیپھڑوں میں ہوا کے بہاؤ کو تیز بناتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

Advertisement

ڈپریشن کی علامات میں کمی:

ڈپریشن کا شمار عام بیماریوں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے افسردگی طاری ہو جاتی ہے، توانائی میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور زندگی کی مختلف سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کو دل نہیں کرتا۔

مچھلی میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز ڈپریشن کی علامات میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مچھلی کا باقاعدہ استعمال اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کی تاثیر میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات میں کمی:

ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس کا شمار موت کی سب سے عام وجوہات میں کیا جاتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پایا جانے والا امیگا-3 فیٹی ایسڈ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت کردار ادا کرتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق ایک ہفتے تک باقاعدگی کے ساتھ مچھلی استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات 15 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

نظر تیز کرے:

بڑھتی عمر کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنکھوں کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں جن میں سرِ فہرست نظر کی کمزوری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا-3 فیٹی ایسڈز آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری لاحق نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر