Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خون کی کمی کا شکار افراد ’کشمش‘ کھا سکتے ہیں؟

Now Reading:

خون کی کمی کا شکار افراد ’کشمش‘ کھا سکتے ہیں؟
کشمش

خون کی کمی کا شکار افراد ’کشمش‘ کھا سکتے ہیں؟

 گولڈن، سبز اور سیاہ رنگت کی کشمش پورا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، جسے انگور کو خشک کرکے بنایا جاتا ہے۔

 عام طور پر اسے میٹھے خصوصاً حلوہ جات میں استعمال کیا جا تا ہے لیکن اس مزیدار میوہ کو روزانہ کھایا جائے تو آپ بے شمار جسمانی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6، کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔

کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کودھو کر رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھانا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، ایک تو اس سے مٹی اور گندگی دور ہوجاتی ہے دوسرا دن کا آغاز کشمش کھا کر اور اس کا پانی پی کر کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔

خون کی کمی کا شکار افراد اور ’کشمش‘ کا استعمال؟

کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے، کشمش کو آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کو یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

‘کشمش کھانے کے دیگرفوائد’

Advertisement

دانتوں کے لئے فائدے مند

کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں ساتھ ہی یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے کشمش کھانے سے دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

ماہرین کے مطابق کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد ترو تازہ رہتی ہے، بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات یعنی جھائیوں جھریوں کا مسئلہ نہیں ہوتا، اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی کشمش کھانے سے انسان کے جسم میں خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

وٹامن سی کا خزانہ

کشمش میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے، کشمش میں موجود وٹامن سی جلد کو چمکدار اور لچکدار بناتا ہے۔

Advertisement

بالوں کیلئے مفید

کشمش کو روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا رک جاتا ہے اور یہ بالوں کو گھنا اور سیاہ بناتی ہے۔

ماہرین بھی خوبصورت اور چمکدار بالوں کے لئے کشمش کا باقاعدہ استعمال کرنے کے مشورہ دیتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر