Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا واقعی مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص ہو سکتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ واقعی مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص ہو سکتا ہے یا نہیں۔

تو یہ بات جان لیں کہ برص کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جی ہاں، ڈرماٹولوجسٹ (ماہرِ امراضِ جلد) ڈاکٹر ارمیلہ جاوید کے مطابق یہ ایک مفروضہ ہے، اس کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اس کا کسی کھانے پینے کی چیز سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہر سفید دھبا، برص نہیں

انہوں نے کہا کہ یہ ایک آٹوامیون بیماری ہے یعنی آپ کا مدافعتی نظام خود سے ہی میلونن (جلد کو رنگت دینے والے خلیے) کے خلاف اینٹی باڈیز بنانے لگ جاتا ہے جس کے باعث جس جگہ وہ اینٹی باڈیز حملہ کرتی ہیں وہاں سے میلونن ختم ہو جاتے ہیں جو ہماری جلد پر واضح دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ان غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو کبھی خراب نہیں ہوتیں

برص ،لا علاج نہیں - صحت دنیا میگزین

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرِ غذائیت ڈاکٹر زینب نے بتایا کہ ہمارے ہاں یہ مفروضہ ضرور ہے لیکن اس کی سائنسی بنیاد نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبح بیدار ہونے پر چاک و چوبند رہنا چاہتے ہیں تو ان تین باتوں کو مد نظر رکھیں، تحقیق

ڈاکٹر زینب کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوتا کہ دونوں چیزوں کے ملاپ سے کچھ ایسا بنتا ہے جس سے جلد پر برص ہو جاتا ہے۔