آزادجموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی گہماگہمی عروج پر ہے عام انتخابات میں نوجوان امیدواروں کی بھرپور شرکت کو آزادجموں وکشمیرکی سیاست کے لیے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔
نوجوانوں کا الیکشن لڑنا جدید وژن، شفاف طرزِ حکمرانی اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔
آزادجموں وکشمیر کےانتخابات لڑنےوالےنوجوان امیدواروں کاکہناہےکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیےعوام کی بھرپور انتخابی شرکت ناگزیر ہے شہری اپنے ووٹ کاحق ضروراستعمال کرے۔ ووٹ آئینی اور جمہوری طاقت ہے،حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخاب ووٹ سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر عام انتخابات 2026 مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ
نوجوان امیدوارنے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا مؤثر حل عوام کے اعتماد سے منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی ممکن ہے عوام کا منتخب نمائندہ ہی حقیقی جمہوریت کا علمبردار اور عوامی حقوق کا محافظ ہوتا ہے۔
انتخابی میدان میں آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی سیاسی عمل میں عوامی دلچسپی اور جمہوری شعور کی عکاس ہے۔


















