Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے کنوین زہینگ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز  فائنل میں آرینا سبالینکا نے کنوین زہینگ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

انہوں نے صرف  ایک گھنٹے  کے مختصر وقت میں کنوین زہینگ کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

اس فتح کے ساتھ عالمی نمبر 2 آرینا سبالینکا آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی دوسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

اس سے قبل وکٹوریہ آزارینکا  نے 2012 اور 2013 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ایونٹ کے رواں سیزن میں 14 سیٹس کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں