Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027 ایشیا کوالیفائر کل شروع ہو گا

تمام میچز بایوایماس کرکٹ اوول اور وائی ایس ڈی یو کے ایم کرکٹ اوول میں منعقد ہوں گے

 آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027 کے ایشیا کوالیفائر کا آغاز 23 جولائی سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا، جہاں آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے دستیاب واحد کوالیفائنگ نشست حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ایشیا کوالیفائر 23 سے 29 جولائی تک کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز بایوایماس کرکٹ اوول اور وائی ایس ڈی یو کے ایم کرکٹ اوول میں منعقد ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں میزبان ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ چین اور قطر شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں تھائی لینڈ، کویت، بھوٹان اور میانمار کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہِ راست آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کرے گی، جس کی میزبانی بنگلہ دیش اور نیپال مشترکہ طور پر کریں گے۔

متعلقہ خبریں