Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئرلائنز کے لیے بڑا دھچکا

بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا

مودی کا جنگی جنون میدان جنگ میں ہزیمت کے ساتھ ساتھ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بھی مہنگا پڑ گیا۔

2025 میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبل کے مطابق ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا۔ ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ  قرار دے دیا۔

فلائٹ گلوبل نے بتایا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیے۔

 بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔

 بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

متعلقہ خبریں