Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملہ

خطے میں تعینات امریکی فورسز مکمل طور پر چوکس اور ہائی الرٹ ہیں

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایران کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں واقع امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جبکہ امریکی فوج نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حدود سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

امریکی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائل فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ خطے میں تعینات امریکی فورسز مکمل طور پر چوکس اور ہائی الرٹ ہیں۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی فضاؤں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جہاں میزائل دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضا ہی میں ناکام بنا دیا۔

متعلقہ خبریں