Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان

‘میزائل حملے کے بعد آئل ٹینکر کو اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس جانا پڑا’

یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر این سی سی غزال کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر نے سعودی عرب کے خلاف نافذ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور متعدد انتباہات کے باوجود اپنا سفر جاری رکھا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملے کے بعد آئل ٹینکر کو اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس جانا پڑا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف بحیرہ احمر میں اپنی بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گا جو خطے میں دباؤ بڑھانے اور محاصرے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں