Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثمینہ احمد نے ترکش ڈراموں کی شدید مخالفت کر دی

پاکستان کی سینئر اداکار ہ ثمینہ احم نے ترکش ڈراموں کی شدید مخالفت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثمینہ احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CA5062djtol/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکار نے میزبان توثیق حیدر سے لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران ترکش ڈراموں کو پاکستان میں نشر کئے جانے پر اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔

اداکارہ ثمینہ احمد نے غیر ملکی ڈراموں کو پاکستان میں نشر کرنے کی مخالفت کی۔

ثمینہ احمد نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کا مقابلہ ہونا چاہیے تو پھر پاکستان میں ان کا چینل لے کر آئیں تا کہ علم ہو کہ لوگ ترکش ڈرامہ دیکھیں گے یا ہماری چیزیں دیکھنا پسند کریں گے۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ روزانہ پرائم ٹائم اگر ترکش ڈراموں کو دے دیا جائے گا تو پھر ہمارے مقامی ڈرامے کہاں دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں تو مقامی ڈرامے بننے ہی بند ہوجائیں گے۔

ثمینہ احمد نے مزید کہا کہ اگر یہ ڈرامے لازمی دکھانے ہیں تو صبح یا دوپہر کو نشر کیے جائیں لیکن پرائم ٹائم صرف پاکستانی ڈرامے کیلئے ہی ہونا چاہئے۔

دوسری جانب تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کو جتنا پسند کیا جا رہا ہے وہی اس ڈرامہ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے مخالف بھی نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں