Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم باوقار انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں

Now Reading:

وزیراعظم باوقار انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں
فردوس

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مؤثر اور باوقار انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں،مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور اس کی موجودہ سنگین صورتحال تھی۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا، صدر ٹرمپ کا بیان ‘عمران خان اور پاکستان’ پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مؤثراندازسےکشمیرکامقدمہ دنیامیں پیش کررہےہیں، مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور موجودہ سنگین صورتحال تھی۔ 

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بارآورکرایا کہ انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ، جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں، وادی جنت نظیر میں زندگی تنگ، گلیاں اور کوچہ و بازار سنسان ہیں ، ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانےپرزوردیا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان”عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے،وزیراعظم نےمختلف ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرزوردیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے دنیا پر واضح کیا علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلش کپتان کا پاکستان کے خلاف سیریز میں کچھ میچز نہ کھیلنے کا امکان
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر