Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس بچوں پر کم متاثر کیوں ہوتا ہے؟

Now Reading:

کورونا وائرس بچوں پر کم متاثر کیوں ہوتا ہے؟

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بچےکورونا وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہورہے۔

ڈاکٹر  اینڈریو پولارڈ کا کہنا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس وقت سے ایک حد تک کی عمر تک اسے کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں جس کے باعث ان کی قوت مدافعت انفیکشن سے لڑنے کی طاقت رکھتی ہے جب کہ جو بچے 12 سال کی عمر سے بڑھ جاتے ہیں انہیں کسی ٹیکوں کے مرحلے سے گزرنا نہیں پڑتا تاہم وہ اس کی حفاظت خوراک سے ہی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت ہی کم بچوں میں کورونا وائرس میں شدید انفیکشن ہوتا ہے، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ان کے بنیادی طریقے مختلف ہیں۔

چینی محققین کے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ  بچوں میں امراض قلب اور سانس لینے کی شکایت کم پائی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کورونا انفیکشن سے بڑے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور بچے محفوظ ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اکثر بچے بالغ افراد کے مقابلے میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں اور بیماری سے جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں جبکہ ویکسینیشن کا عمل بھی بچوں میں اپ ٹو ڈیٹ ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے چین میں دورے کے بعد کورونا وائرس پر رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد میں اس وائرس کی شرح بہت کم یعنی 2.4 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں میں پیچیدگیوں اور موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے خصوصاً اگر وہ کسی اور مرض جیسے فشار خون، ذیابیطس، دل کی شریانوں سے جڑے امراض، نظام تنفس کے امراض اور کینسر کا شکار ہوں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر