عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس اور ایک دوسرے سے سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے نت نئے اور منفرد انداز اپنائے جارہے ہیں ۔
کبھی سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے کبھی منفرد ہوٹل تو کبھی روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے تاہم اب رومانوی موچی نے اس صورتحال کے پیش ِ نظر ایسا جوتا تیار کیا ہے جس کو پہن کر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ جریگور لپ نامی ایک موچی نے لمبے جوتے تیار کئے ہیں جس کو پہن کر لوگ با آسانی سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
36 سال سے جوتے بنانے میں مہارت رکھنے والے جریگور لپ کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس سماجی دوری اختیار کرنے والے جوتوں کو خریدنے کے لیے متعدد آرڈرز آرہے ہیں۔
سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والے یہ جوتے صارفین 115 ڈالرز میں حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News