Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبز چائے کے حوالے سے نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

Now Reading:

سبز چائے کے حوالے سے نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

بلاشبہ سبز چائے روایتی چائے اور کافی کے مقابلے میں صحت کے لیے مفید ہے لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے دن بھر پیتے رہیں۔

آپ نے لوگوں کو دن بھر سبز چائے کی چسکیاں لیتے دیکھا ہوگا، کچھ لوگ رات بستر پر جانے سے قبل بھی سبز چائے پیتے ہیں۔

 تاہم اس حوالے سے لوگوں میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ جتنا زیادہ سبز چائے پی جائے اتنی ہی جلدی وزن میں کمی آتی ہے۔

 یہ نہ صرف وزن کی کمی کے حوالے سے مشہور ہے بلکہ صحت کے حوالے سے دیگر فوائد کے لیے بھی معروف ہے۔

سبز چائے کے استعمال کا بہتر وقت تحقیق کاروں نے بتایا اور کہا کہ اسے صبح کا یا جسمانی مشقت سے شروع کرنے سے قبل استعمال کرنا چاہیے۔

Advertisement

اگر آپکا مقصد جسم سے کیلوریز گھٹانا ہے تو پھر آپ ورک آؤٹ سیشن سے قبل اس کا استعمال کریں، جو مفید ہوگا۔

دوسری جانب سبز چائے پینے کا بدترین وقت جو بتایا گیا ہے وہ کھانے کے بعد یا پھر رات میں اسکا استعمال ہے، جوکہ نقصاندہ ہوتا ہے۔

سبز چائے میں مختلف مرکبات پائے جاتے ہیں، جوکہ کھانے میں موجود معدنیات میں شامل ہوکر  اسکے جسم میں جذب ہونے میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

رات کو سونے سے قبل سبز چائے کا ایک گرم کپ پینا بظاہر ایک اچھا آئیڈیا سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  سبز چائے کا استعمال رات میں کرنے سے یہ بے چینی، بلڈ پریشر میں اضافے اور  گھبراہٹ کا سبب بن سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر