پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گجرپورموٹروے خاتون زیادتی کیس کے بعد پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل ریپ انویسٹی گیشن یونٹ(آر آئی یو) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ سیل خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یوکا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ صوبے کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے۔
ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد اور گواہوں کو تحفظ دینا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ آر آئی یو میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News