Advertisement
Advertisement
Advertisement

معدے اور سینے کی جلن کا سبب بننےوالے کھانے

Now Reading:

معدے اور سینے کی جلن کا سبب بننےوالے کھانے

معدے اورسینے میں جلن سے بچنے کے لئے چربی والی خوراک سے پرہیز  چھٹکارا حا صل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

 وہ کھانے اور مشروبات جو عام طور جلن کا باعث بنتے ہیں وہ درج زیل ہیں:

مصالحے دار کھانے

مصالحے دار کھانوں کے زیادہ استعمال سے پیٹ بھی خراب ہوسکتا ہے اور یہ جلن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مرچوں میں کیپسیسن ہوتی ہے  جس کی وجہ سے گیسٹرک کی شکایت ہو سکتی ہے۔

Advertisement

 گھر میں زیادہ مرچ مصالحے والے پکوان اور سالن بنانے کے بجائے ہلکے پھلکے مصالحے اور زیادہ بوٹیوں کا استعمال کریں۔ بہت سے لوگ سالن کی تیاری کے دوران اسے کم مصالحے دار رکھنے کے لیے ناریل کے تیل کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

تیزابی کھانے

امریکن کالج آف گیسٹرواینٹریولوجی (اے سے جی) کے مطابق تیزابیت والے کھانے جیسے ٹماٹر اور سٹرس والے پھل غذائی نالی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں

ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ مالٹے، لیموں، انگور، سنترے جیسے ترش پھلوں سے پرہیز کریں اور بیر، خربوزے، سٹابیری، جیسے پھلوں کو کھٹے پھلوں پر فوقیت دیں۔ سنترے کا رس اور لیموں سے تیار مشروبات کا استعمال بھی کم کرنا چاہیے۔

کاربونیٹیڈ مشروبات

 معدے اور سینے کی جلن سے محفوظ  رہنےکےلئے کاربونیٹیڈ اور شکر دار مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اور اس کی جگہ پانی جلدی ہضم ہونے والے  مشروبات جیسے ہلکے پھلکے جوسز اور سکوائش کا استعمال کرنا چاہیے۔

Advertisement

گوشت

ماہرین کی تحقیق کے مطابق چربی اور جانوروں کے پروٹین ہاضمے اور ہارمونز کو منفی طور پہر متاثر کوسکتی ہے۔

چاکلیٹ اور کافی

معدے اور سینے کی جلن کے مسئلے سے دو چار افراد کے لیے چاکلیٹ کا زیادہ استعمال مزید مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں چاکلیٹ بارز ، چاکلیٹ کینڈیز، چاکلیٹ مشروبات جیسے موکا اور ہاٹ کافی وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں
ایک منٹ میں کتنے قدم، چلنے کی رفتار سے جانئے کہ آپ کتنے صحت مند ہیں؟
ناشتے میں کھجور کھانے کے ان 10 فوائد سے واقف ہیں؟
وزن کم کرنے کے خواشمند خواتین و مردحضرات ناشتے میں الگ الگ غذائیں استعمال کریں
بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر