Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ نے کبھی قورمہ بریانی کھائی ہے؟ آسان سا طریقہ جان کر قورمہ بریانی گھر پر بنائیں

Now Reading:

کیا آپ نے کبھی قورمہ بریانی کھائی ہے؟ آسان سا طریقہ جان کر قورمہ بریانی گھر پر بنائیں

بریانی کا شوقین کون نہیں ہوتا، گرما گرم مصالحے دار بریانی دیکھ کر ہر کسی کا دل للچانے لگتا ہے اور ایسے میں ایک پیلٹ قورمہ بریانی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

ایسی ہی ایک مزیدار قورمہ بریانی آپ کو بنانا سکھائیں گے اس آسان ریسپی کے ساتھ ۔ جس کیلئے اجزاء درکا ہیں۔

اجزاء

چکن بارہ ٹکڑے، ایک کلو

چاول، سات سو پچاس گرام

Advertisement

پیاز، ایک کپ

تیل،  ایک کپ

ادرک لہسن پیسٹ، دو کھانے کے چمچے

زیرہ، ایک چائے کا چمچہ

ثابت گرم مصالحہ،  ایک کھانے کا چمچہ

ثابت چھوٹی الائچی، چھ عدد

Advertisement

تیز پات، دو عدد

دہی، ایک کپ

پسی لال مرچ،  ایک کھانے کا چمچہ

پسی ہلدی، تین چوتھائی چائے کا چمچہ

پسا دھنیا، ایک کھانے کا چمچہ

پسا گرم مصالحہ،  ایک چائے کا چمچہ

Advertisement

چھوٹی الائچی، آدھا چائے کا چمچہ

جائفل جوتری پاؤڈر، ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ٹماٹر سلائس، ایک کپ

لیموں کا رس، ایک عدد

آلو بخارہ، آدھا کپ

ہرا دھنیا، آدھا کپ

Advertisement

پودینہ، آدھا کپ

ہری مرچ، بارہ سے پندرہ عدد

کیوڑہ، دو کھانے کے چمچے

سلاد، سرونگ کے لئے

رائتہ، سرونگ کے لئے

ترکیب

Advertisement

چاولوں کو زیرہ،ثابت گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی،تیز پات اور نمک کے ساتھ ابال لیں، یہاں تک کہ چاول ایک کنی رہ جائے۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز کو براؤن کر لیں ۔پھر اس میں سے آدھی پیاز نکال لیں۔

اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ساتھ ہی زیرہ،ثابت گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی،تیز پتہ ۔پسی لال مرچ،پسی ہلدی،پسا دھنیا،پسا گرم مصالحہ اور دہی شامل کر کے پکائیں ،اتنا کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

 اس کے بعد چکن شامل کر کے مزید فرائی کریں۔ پھر اس میں پیس تلی پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں،یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

اب آخر میں کیوڑہ،آلو بخارہ،کٹا ہرا دھنیا،کٹا پودینہ اور ثابت ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں اور اوپر سے چاولوں کی تہ لگائیں۔

ٹماٹر اور لیموں کے سلائس رکھیں۔ ایک چوتھائی کپ تیل ڈالیں اور آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں۔ قورمہ بریانی تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر