گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں عام طور پر جلدی مسائل جنم لیتے ہیں،بہت سے مرد موسم سرما میں اپنی جلد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس سے جلد کی خشکی، چہرے کا پھٹنا جیسے مسائل عام ہیں، اس کا خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ سامنا ہوتا ہے کیونکہ مردوں کو شدید سردی اور گرمی دونوں موسموں میں کام کرنے کی مجبوری درپیش ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ بہت سے ایسے مشروبات اور کھانوں کی وجہ سے بھی جلد خشک ہوجاتی ہے، اور سردی کے موسم میں اس میں اور اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ نمکین کھانے بھی جسم کے خلیوں سے رطوبت کھینچتے ہیں اور یہی حال مقدار سے زیادہ میٹھی چیزوں کا ہے۔
جن اشیا میں چینی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہ جلد کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جلد کی تازگی اور لچک ختم ہوجاتی ہے، ان کھانوں میں سفید چاول، روٹی وغیرہ بھی شامل ہیں۔
ماہرین غذا وٹامن اے سے بھرپور اشیا موسم سرما میں کم کھانے کی ترغیب دیتے ہیں، ان میں دودھ ، انڈے کی زردی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News