Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انار صحت کے لیے کتنا فائدے مند؟

Now Reading:

انار صحت کے لیے کتنا فائدے مند؟
انار

انار کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

انار صحت کے لیے بے حد فائدے مند ہیں اور اس پھل کے استعمال سے بہت سی بیماری سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔

انار کی شفائی خوبیوں سے بیشتر لو گ واقف نہیں ہیں ،انار کھانے سے آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں آئیے اس بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔

مزید پڑھیں

گنج پن کے شکار لوگوں کے لیے خوشخبری

گنج پن کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں کچھ لوگوں کی جینز...

انار میں کئی ایسے غذائیت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو دوسرے پھلوں سے زیادہ بہتر ہیں۔

گردوں کے لیے انار کا استعمال بے حد فائدے مند ہے۔

Advertisement

انار کا عرق گردوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے اور زہریلے مادوں سے گردوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

انار جگر کی حفاظت بھی کرتا ہے اور جگر کا جو حصہ کسی بیماری کی وجہ سے متاثر ہوا ہو اس کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے۔

انار جسم کے مدافعتی نظام کوطاقت ور بناتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق انار کے دانوں کا جوس اور پورے انار کا عرق استعمال کرنے سے سرطان کے خلیات بے جان ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح چھاتی کا سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے

انار کے دانوں اور اس کے جوس میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے قدرتی نظام کو توانا کرنے والے وٹامن سی کی قابلِ ذکر مقدار ہوتی ہے،اور سردیو ں میں آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جلد کی خشکی اور بالوں کے کئی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

انار میں الرجی دور کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔

اس میں ایک جزو ’’پولیفینولز ‘‘ بھی ہوتا ہے جن کا تعلق مختلف الرجیز سے ہوتا ہے۔

خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے انار کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔

انار چہرے کو بھی ترو تازہ کرتا ہے اور جلد سے کیل مہاسے ختم کرتا ہے۔یہ جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ،اس کے علاوہ جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

جو افراد موٹاپے سے پریشان ہیں اگر وہ اپنی خوراک میں انار کا استعمال شروع کر دیں تو موٹاپے پر با آسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے انارمیں موجود ریشہ آپ کی بھوک کم کرتا ہے ۔ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے یہ مئوثر غذا ہے۔

Advertisement

انار کا استعمال چہرے سے عمر رسیدگی کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انار کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

جوڑو ں کی تکلیف دور کرنے اور سوزش کے عارضے میں بھی انار کو مفید پایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایسے افراد جنہیں یاداشت کی کمزوری کا مسئلہ ہو وہ انار کا استعمال لازمی کریں۔

انار کے پتوں کو پیس کر ٹکیہ سی بنا لیں اور باندھ کر دُکھتی آنکھوں پر رکھیں تو آنکھوں کی سرخی اور درد میں آرام ملے گا۔

واضح رہے کہ انار کس قدر اہمیت کا حامل ہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا ذکر نہ صرف قرآن پاک میں آیا ہے بلکہ اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر