پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنان کا احتجاج، پارٹی نے صوبے میں سینیٹ کی جنرل نشست پر کاروباری شخصیت عبدالقادر کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو دے دیا گیا ہے جس کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقادر کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد اس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کوئٹہ نے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News