Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزیدار چائے کیسے بنائی جائے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

مزیدار چائے کیسے بنائی جائے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

برطانوی شہری عام طور پر چائے کے دلدادہ ہوتے ہیں اور یہ مشروب ان کے رہن سہن کا اہم حصہ ہے۔

برطانیہ میں چائے کا ایک کپ بنانے کو تقریباً ایک مقدس رسم کے طور پر لیا جاتا ہے۔ یہ چائے مختلف طرح سے بنائی جاسکتی ہے، برطانوی شہری چائے پینا بے حد پسند کرتے ہیں۔

 برطانیہ میں لوگ لان میں بیٹھ کر اور دفتروں میں چائے کی چسکیاں لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بڑے ریستورانوں اورہوٹلوں میں بھی چائے کا خاص انتظام کیا جاتا ہے۔ برطانوی شہری چائے کا بیگ نکالتے ہیں، گرم پانی ڈالتے ہیں، دودھ ملاتے ہیں اور پیتے ہیں۔

اس حوالے سے لیڈزیونیورسٹی کے پروفیسر ایلن ماکی چائے کو زیادہ ذائقہ دار بنانے کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے لائے ہیں۔

پروفیسر ایلن ماکی نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کپ میں ٹی بیگ پر گرم پانی ڈالنے سے پہلے دودھ ڈالا جائے تو اس سے چائے زیادہ مزیدار اور ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔

Advertisement

برطانوی پروفیسر نے کہا کہ کپ میں ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے چائے کے تھیلے پر دودھ ڈالنے سے اس کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

ایلن ماکی کی تحقیق کے مطابق سخت پانی میں معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ذائقہ کے مرکب بنانے سے روکتے ہیں۔ چائے کے کپ میں پہلے دودھ ڈالنے کے بعد گرم پانی ڈالنے سے یہ مرکبات جلدی حل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے سخت پانی والے علاقے کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چائے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لیے یہ طریقہ ضرور آزمائیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر