پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کو یزیدی سرکار قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تونسہ پنجند لنک کینال دوبارہ کھول دیا ہے جبکہ ارسا کے اجلاس میں تینوں صوبوں نے اس فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت نے تونسہ پنجند لنک کینال دوبارہ کھول دیا ہے۔ ارسا کے اجلاس میں تین صوبوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ سندھ کو اپنے حصہ کے پانی سے محروم کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی۔ 1/2
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 27, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا کہ سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے ، سندھ کو اپنے حصے کے پانی سے محروم کرنا غیر قانونی اور غیرآئینی عمل ہے۔
یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News