
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی حکومت کو سازشی حکومت قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمران عوام کیلئے ڈریکولا کا روپ دھارچکے ہیں جبکہ عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔
حکمران عوام کیلئے ڈریکولا کا روپ دھارچکےھیں
عام آدمی کا جینا دوبھرھو چکاAdvertisement
حکومتی کارکردگی
جھوٹ جبر انتقام سازش بددیانتی کےگرد گھومتی ھے
ھمت ھےتو سیکیورٹی کے بغیر عوام میں آکر دکھاؤ۔۔!!— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 26, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا کہ حکومتی کارکردگی جھوٹ ، جبر، انتقام ، سازش اور بددیانتی کے گرد گھومتی ہے ، ہمت ہے تو سیکیورٹی کے بغیرعوام کے سامنے آکر دکھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News