چیئرپرسن احساس کفالت پروگرام سینیٹر ثانیہ نشتر نے کمشنر لاہور آفس میں پریس بریفنگ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ احساس سروے کو غیر جانبدارانہ انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، کوئی جانبداری نہیں ہو سکتی ہے جبکہ احساس کفالت سے شہریوں کی مالی حالت کو جدید طریقے سے ماپا جا رہا ہے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاہور میں 31 ڈیسک قائم ہونگے ، شہریوں کو خود بھی رجسٹر کرانے کی سہولت دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کو سیاسی جانبداری سے پاک کرنا ایک چیلنج تھا اور ہم کامیاب رہے ہیں ، احساس کفالت پروگرام میں شمولیت اور سروے کی کوئی فیس نہیں ہے لوگ جعل سازوں سے بچ کے رہیں۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام میں 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو شامل کر چکے ہیں۔
وہیں دوسری جانب کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت اکنامک سروے کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے ، ہر محکمہ اپنا پورا کردار ادا کر رہا ہے، کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی۔
انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کا سروے معاشی حالت اور غربت کا تعین کرےگا۔
کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اساتذہ کو قابل احترام اہداف دیے گئے ہیں، احساس کفالت پروگرام سماجی تحفظ کا پروگرام ہے۔حکومت اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری عصمت طاہرہ ، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی ، اے سی جی عثمان جلیس، اے ڈی سی جی شاہد کاٹھیا، اے سی سٹی فیضان احمد ، ڈی پی آئی اسکولز رانا عبدالقیوم، سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترسمیت دیگر افسران شریک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News