
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی معاملات میں غیرملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاسکا عملی مظاہرہ امریکا کواپنی سرزمین نہ دینے کےاعلان سے کیا ہے ، دنیا میں وزیراعظم کی بہادری اورامریکا سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کواس پربھی سانپ سونگھ گیا ہے جبکہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں کھویا ہوا تشخص پھرحاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عدالتی مجرم اوربھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔
اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News