
وزیراعظم عمران خان نے ناران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورازم کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو پاکستان آئیں گے ، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک میں مذہبی اور تاریخی سیاحت کی گنجائش موجود ہے جبکہ نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مکامات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News