وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قادر مندوخیل جیسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
گزشتہ روز نجی چینل کے ٹاک شو کے دوران ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے دی گئی دھمکیوں ، بدزبانی اور بدکلامی پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ pic.twitter.com/7AbDNMaHV0
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام اور ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جاوید چوہدری کے ٹی وی شو میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا صرف ایک رخ دکھایا گیا ہے، قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے
1/2Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں دی گئی ہیں ، ایسے بد تہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبا ہیں ، ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائی جائے۔
غلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں!
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
واضح رہے کہ ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان نے اس عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی پیشنگوئی بھی کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News