
اپوزیشن رہنماء ملک نصیر شاہوانی اور ثناء بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کی ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن طریقے سے گرفتاری دینا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت نے ایم پی ہاسٹل کے تمام راستے سیل کردیئے ہیں۔
ملک نصیر شاہوانی نے بتایا کہ فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں، صوبائی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی ہیں۔
صوبائی حکومت ہماری پرامن طریقے سے گرفتاری سے خوف زدہ ہے۔
اپوزیشن رہنماء ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت مرتضیٰ بھٹو والا ماحول بنا رہی ہے، آج صوبائی حکومت نے پھر ایم پی ہاسٹل اور شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کرکے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اتنے سیکورٹی اہلکاروں کیوں تعینات کیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ثناء بلوچ نے اسمبلی اجلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News