وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر شدید مذمت کی ہے۔
فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائے جبکہ عمران خان بھی کئی بار اسلامو فوبیا سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے خلاف ن لیگ کی اپیل پرافسوس ہے تاہم ابھی اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پرپاکستان پیپلزپارٹی کی رائے دیکھنا باقی ہے۔
ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرالیکشن کمیشن کی 36 شرائط پوری کردیں جبکہ ہم ای وی ایم کی 500 مشینوں کا آرڈر دینے جارہے ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے جبکہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل اسمبلی میں ہے۔
انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
آصف زرداری پیپلز پارٹی کو قوم پرست جماعت بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، سندھ کے لوگ قوم پرستی پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیں گے جبکہ دونوں جماعتیں عمران خان کی دشمنی پر سیاست کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک انگلینڈ سیریز سرکاری چینل پرنشر نہیں ہوگی کیونکہ ساؤتھ ایشیا کے تمام رائٹس بھارت کے پاس ہیں۔
بھارت کےساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا ، بھارت کے ساتھ تعلقات 5 اگست کے فیصلے کی واپسی سے مشروط ہیں۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News