Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم دلیر سفیر کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، فرخ حبیب

Now Reading:

وزیراعظم دلیر سفیر کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، فرخ حبیب

وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔

آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے انھیں آج کشمیریوں نے ووٹ سے “ریجیکٹیڈ” بنا دیا ہے جبکہ کشمیر کے عوام نے دھونس، دھاندلی، الزامات اور تنقید کی سیاست کو بھی زمین بوس کردیا ہے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کشمیریوں نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کے احترام کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا جال بچھائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  25 جولائی اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ  اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا ہے۔

ملک میں عام انتخابات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا ہے۔

Advertisement

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ جو اپنی شادیوں پر مودی کو بلائیں، آموں اور ساڑھیوں کے تحائف لیں اور حریت رہنماؤں کو نظر انداز کریں  تو کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کرسکتے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر