
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اپوزیشن کو تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں ہے بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے۔
پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں! آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی۔ غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے۔ لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا!
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 8, 2021
اقتدار کی حوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات انکی حقیقت عیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئی ہیں ، آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News