
ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثہ سے متعلق سردار عثمان بزدار نے کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے جبکہ المناک واقعے کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئی ہیں ان کا تعین کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج پیش آنے والے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں اب تک 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News