آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے آج شام میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی پارٹی پوزیشن اور انتخابی مہم کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آگاہی بھی دی جائیگی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنما بھی شرکت کرینگے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 17 ، 18 اور 19 جولائی کو آزادکشمیر کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News