
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور اور قانون سازی پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ پاس کرانے پر اسپیکر اسد قیصر کی تعریف بھی کی ہے۔
ملاقات میں قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کو سراہا گیا ، اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن سے رابطہ اور تجاویز پر وزیراعظم کو آگاہی بھی دی ہے۔
ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور نیب اصلاحات پر گفتگو ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے موثر کردار ادا کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News