Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے ، شیخ رشید

Now Reading:

کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے ، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ25 جولائی کو کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے جارہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ابسولوٹلی ناٹ دلیری سے کہا ہے کہ دنیا میں کشمیر کا مسئلہ لڑینگے ، پاکستان پرکوئی دباؤ نہیں ہے ہم غیرت مند قوم ہیں جبکہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر سے پاکستانی جلد واپس آئیں جبکہ چمن اور طورخم بارڈر کھلے رہیں گے ،  کوشش ہے کہ ویکسی نیشن کروانے والوں کو بارڈر کراس کروادیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور پاکستان تحریک انصاف صرف قومی جماعتیں ہیں ،  اشرف غنی ، عبداللہ  سمیت سب مل بیٹھیں گے،  50 سال سے وہاں جنگ لڑی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک نیا طالبان پیدا ہو چکا ہے ، ان سے بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے ، 1979 سے اب تک پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو بھارت نے منظم کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کے ساتھ گمنام سپاہیوں کو  پوری قوم سلام کرتی ہے ،   ساری دنیا کو کہتے ہیں افغانستان میں امن کی بات کرینگے جبکہ پاکستان کی قوم بھی چاہتی ہے کہ کسی کے آلہ کار نہ بنے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جو زبان استعمال کر رہی ہیں وہ قابل اعتراض ہے جبکہ بلاول دل کا جانی ہے اسکی سی وی میرے پاس ہے۔

کشمیر میں کسی ڈبے سے بلے کے علاوہ ووٹ نہیں نہیں نکلے گا۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر