
وفاقی وزیر خسرو بختیار کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کامیابی سے چیلنجزکا مقابلہ کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے امپورٹڈ فیول کی خریداری میں کمی آئے گی ، بدقسمتی سے60 فیصد بجلی امپورٹڈفیول سے پیدا کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال 4 لاکھ زیادہ موٹرسائیکلیں بنانے سے 75ہزارنوکریاں آئیں گی جبکہ اگلے سال ہی 1 لاکھ اضافی گاڑیاں بنائیں گے جس سے لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ملک کادرد رکھنےوالے آنے والے الیکشن کونہیں دیکھتے ہیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفرہے اور گروتھ ریٹ4 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف جانے کی وجہ مصنوعی گروتھ تھی ، ہم اب مستقل گروتھ کی جانب جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News