Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کورجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

Now Reading:

وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کورجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرات داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں قوم کا ووٹ لینے کیلئے کارکردگی مزید بہترکرنا ہوگی ،  آئندہ الیکشن میں بھی قوم عمران خان کوووٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلرزکے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کرنے جارہے ہیں، ٹی ایل پی کامعاملہ کابینہ میٹنگ میں بھیج رہے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے معاملے پر کابینہ فیصلہ کریگی۔

شیخ رشید نے طورخم بارڈر کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کورونا کی صورتحال خراب ہے جبکہ طورخم بارڈرپر 4سے5ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پرپھنسے پاکستانی سعودی عرب جانا چاہتے تھے، این سی اوسی سے طورخم بارڈر کے معاملے پر بات کرونگا۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے کہا کہ چمن بارڈرکو یکم اگست سے الیکٹرانک کردیں گے جبکہ طورخم بارڈ ر ویکسین کروانے والوں کیلئے کھول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان جعلی کارڈ رکھنے والوں کو پکڑا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملوں سے متعلق بھارت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر