Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان ، اعلامیہ جاری

Now Reading:

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان ، اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان  نے ازبک صدر کی دعوت پر ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دوران دورہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی ہے اسکے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خطے کے اعالمی ایشوزاور  کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی ہے جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1991 میں سب سے پہلے ازبکستان کو تسلیم کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے 30 سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے۔

دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کے زریعے رابطے رکھے جائیں گے جبکہ دونوں رہنماؤں نے انٹر پارلیمانی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انٹر پارلیمانی تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جون میں ازبک پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے جبکہ ازبکستان نے بھی چیئرمین سینٹ کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے فائیو پلرز وژن سینٹرل ایشیا پالیسی سے آگاہ کیا ہے  جبکہ پاکستان سیاسی ، تجارت، سرمایہ کاری ، انرجی میں تعاون اور روابط بڑھانا چاہتا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان وژن سے بھی آگاہ کیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کا اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم ، او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کا عزم ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں کا عزم رکھتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 20 سال میں خطے میں امن اور  استحکام کے لیے کام کیا ہے۔

Advertisement

دوران دورہ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ماڈرن سولائزیشن کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مشترکہ کوششیں کرنی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حکام اعلیٰ سطح پر سیاسی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر متفق ہوئے ہیں۔

 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا خیرمقدم بھی کیا ہے اور ساتھ ہی دونوں ممالک کی بڑی جامعات ، تحقیقی اداروں ، لائبریریوں اور عجائب گھروں کے مابین تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

واضح رہے  وزیر اعظم عمران خان نے ازبک صدر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ہے جبکہ ازبک صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم  تاریخ کا تعین جلد کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر