وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ڈالر ملک سے جانے کے بجائے اب ملک میں آرہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب کا خیال رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی ہے، ملک میں ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ آج 10ارب ڈالر کا ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خود کو بہت اہل سمجھنے والے آج لندن بھاگے ہوئے ہیں ، ن لیگ کے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے کبھی پیسا نہیں بھیجا تھا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پتا ہےآج کا وزیراعظم منی لانڈرنگ نہیں کررہا ، بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہے۔
وزیراعظم نے تنقید کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشورہ دینے والوں نے غریب کے بارے میں نہیں سوچا ہے جبکہ بھارت میں جی ڈی پی منفی میں چلی گئی ہے۔
فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں معیشت پر اثرات آئے، کورونا کے دوران نادان اپوزیشن لاک ڈاؤن لگانے کا کہتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم عوام کے پاس کارکردگی کی بنیاد پرجانا چاہتے ہیں، پہلی بار منی لاندرنگ نہیں ہورہی ہے اور نا ہی ڈالر چوری ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News