
وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات گزشتہ روز بنی گالہ میں ہوئی ، تحریک انصاف کا سندھ میں متحرک ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے اسکے علاوہ وہ عید الاضحیٰ کے بعد سندھ کے دورے بھی کریں گے۔
آئندہ چند روز میں سندھ سے تحریک انصاف میں بڑے سیاستدانوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم نے اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا اسکے علاوہ جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے اور جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی ، پیپلزپارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اورساتھ ملنا بھی پلان کا حصہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں گورنر سندھ ، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی بھی موجود تھے۔
م
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News