وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کی متعلقہ فورمز سے منظوری کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا گیا جبکہ میں ترقیاتی منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری، اتھرائزیشن اور فنڈز کے اجرا ء کا جائزہ لیاگیا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی اجلاس کو رواں مالی سال میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ دی ۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں مالی سال میں 2286نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جاری ترقیاتی منصوبے 1525ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس کو رواں مالی سال کی 184فلیگ شپ اسکیمات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے نئے منصوبہ جات میں 155پی ڈی ڈبلیو پی جبکہ 2131ڈی ایس سی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت دی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جائیں، تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کے ڈائزین پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ہر بوائز اور گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گروانڈ کے منصوبے بنائے جائیں۔
جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت اور ہر صورت معیاری بنایا جائے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا کر سماجی و معاشی ترقی کے اہداف حاصل کریں گے ۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News