ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں 14 جولائی کے دہشت گرد حملے میں 9 چینی اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ ایک اور چینی باشندہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے سخت ترین الفاظ میں اس حملے کی مذمت کی۔ اپنے عزم کے مطابق پاکستانی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اپنی ان تحقیقات کا ہر موقع پر چین سے تبادلہ کیا، ان تحقیقات میں اہم مشاہدات سامنے آئے جبکہ اس حملے میں ملوث نیٹ ورک کی افغانستان میں موجود را اور این ڈی ایس نے سہولت کاری کی۔
زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دشمن انٹیلیجنس اداروں کی ایماء پر تحریک طالبان پاکستان کے سواٹ گروپ نے دہشت گرد حملہ کیا، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اس حوالے سے افغانستان مین اس حملے کے لیے مادی وسائل فراہم کیے گئے ہے، اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی افغانستان سے پاکستان لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Gold
- Gold rate in pakistan
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu
- urdu news
- urdu news pakistan
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News