Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کی تشخیص کرنے والی دنیا کی پہلی ایم آر آئی مشین

Now Reading:

فالج کی تشخیص کرنے والی دنیا کی پہلی ایم آر آئی مشین

نیویارک  کی یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک اہم مطالعہ مکمل کیا ہے جس میں دنیا کی پہلی موبائل ایم آر آئی مشین کو استعمال کیا ہے جس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں، یہ مشین پہیوں پرسفر کرتی ہے یعنی یہ دنیا کی پہلی موبائل ایم آرآئی مشین بھی ہے۔

اس مشین کے خواص جان لیں جو بھاری بھرکم ایم آر آئی مشینوں سے 10 گنا کم وزنی ہے اور اس کے پینتیسویں حصے کے برابر بجلی استعمال کرتی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی قیمت روایتی مشینوں سے بھی 20 گنا کم ہے۔

ہائپرفائن نامی کمپنی نے یہ مشین بنائی ہے جسے پورٹیبل پوائںٹ آف کیئر ایم آر آئی کا نام دیا گیا ہے، اس کا دل ودماغ کمپیوٹنگ کی طاقت ہے جسے استعمال کرتے ہوئے اسے روایتی طاقتور مقناطیسی میدان کی ضرورت نہیں رہتی اور کم طاقت میں وہی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

اس مشین کو چلاکر خود مریض کے بستر تک لے جایا جاسکتا ہے اور بجلی کے عام ساکٹ میں پلگ لگا کر ایم آرآئی کا پورا عمل انجام دیا جاسکتا ہے۔

اس پر ایک سال کے دوران 30 ایسےمریض لائے گئے جن کے دماغ میں رسولی تھی یا پھر وہ فالج کے شکار ہوئے تھے، 30 میں سے 29 مریضوں میں اس نے مرض کی درست تشخیص کی جو بہت ہی حیرت انگیز ہے۔

Advertisement

اس مشین پر کئے گئے تجربات میں یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ مشین بالخصوص بہت درستگی کے ساتھ فالج کا پتا لگا سکتی ہے۔

 فالج کی صورت میں وقت کم ہوتا ہے کیونکہ دماغ کی انتہائی باریک شریانوں میں خون کا لوتھڑا پھنس جاتا ہے جس سے دماغ کو خون اور آکسیجن نہیں پہنچتا اور وہاں کے حصے بہت تیزی سے مرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

اس ضمن میں خون پتلا کرنے والی دوائیں یا ٹیکہ لگایا جاتا ہے لیکن دوسری صورت میں دماغ کی رگ پھٹنے سے اندر خون کا بہاؤ شروع ہوجاتا ہے جس کے لئے فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے یہ مشین دونوں کیفیات میں ڈاکٹروں کو بتاتی ہے کہ کس موقع پر سرجری کی ضرورت ہے۔

اس مطالعے میں 144 افرد کو شامل کیا گیا جنہیں پہلے روایتی دماغی عکس نگاری (نیوروامیجنگ) کے عمل سے گزارا گیا اور اس کے بعد نئی ایم آر آئی مشین سے ان کی تشخیص کی گئی اور پھر ماہرین کو اسکین دکھائے گئے جنہیں دیکھ کر انہوں نے دماغی رگ پھٹنے یا پھر خون کے لوتھڑے جمنے کے درمیان اپنی رائے دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی ایم آر آئی مشین اس کی 80 فیصد درست شناخت کرچکی تھی۔

دنیا کا یہ ہلکا پھلکا ایم آر آئی سسٹم قیمتی جانوں کو بچاسکتا ہے جسے دور دراز علاقوں اور دیہاتی اسپتالوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اب سائنسداں مزید تجربات کرکے ڈیٹا حاصل کررہے ہیں تاکہ اس نئی مشین کی مزید افادیت سامنے آسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر