Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس سال صوبہ کی زمینوں نے خوب سونا اگلا ہے، سید حسین جہانیاں

Now Reading:

اس سال صوبہ کی زمینوں نے خوب سونا اگلا ہے، سید حسین جہانیاں

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ اس سال صوبہ پنجاب کی زمینوں نے خوب سونا اگلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیز ی نے ملتان ڈویژن میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامی چیکوں کی تقسیم کی ہے۔

 وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ موجود حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت مختلف فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ اس سال گندم کی 2کروڑ 9لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی گئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ گندم کی مجموعی پیداوار میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح چاول کی پیداوار میں 28 فیصد اور کماد میں 31فیصدریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبہ کیلئے  بجٹ میں 300فیصداضافہ کیا گیا ہے،پہلی دفعہ جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے علیحدہ 11ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے جس کا مقصد دیہی پنجاب میں ڈیجیٹیل خواندگی بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ  کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم (ATM)سے براہ راست سبسڈی کی رقم حاصل کر کے بروقت کھاد، بیج اور زرعی زہریں خرید سکیں گے، جس سے ان کی پیداوار اور آمدن میں اضافہ ہو گا۔

سید حسین جہانیاں کا کہنا تھا کہ  کسان کارڈ کے اجراء کے تاریخی اقدام سے پنجاب میں 10لاکھ کاشتکار گھرانوں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بیج، کھاد،زرعی زہروں اور زرعی مشینری پر سبسڈی کے علاوہ فصلات کا بیمہ اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کے تحت سبسڈی کی رقم اب کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست حاصل کر سکیں گے،  کسان کارڈ کے اجراء کے تاریخی اقدام سے کاشتکاروں کو بروقت اوربا آسانی براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں سبسڈیز کی رقم دستیاب ہو گی جسے وہ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر کے زرعی لوازمات کی بروقت خرید سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال  لودھراں میں گندم کے پیداواری مقابلہ میں ضلع کی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے درمیان چیک اور کسان کارڈ تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل  نے کہا کہ کاشتکاروں کے درمیان صحتمندانہ مسابقت پیداکرنے کیلئے پیداواری مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے درمیان بہترین پیداوار لینے کا رجحان بڑھے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پیداواری مقابلہ جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کوبیش قیمت انعامات دئیے جارہے ہیں۔،ان مقابلہ جات کی بدولت نہ صرف ہماری فی ایکڑ پیداوار بلکہ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا کہنا تھا کہ 2020-2021کے دوران گندم کے پیداوار ی مقابلہ جات میں دنیا پورکےغلام مصطفیٰ ولد محمدبوٹا نے60.92من فی ایکڑپیداوار حاصل کرکے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کہروڑ پکا  کے محمد شبیر ولد رحمت خان نے 57.25من کے ساتھ دوسری اور کہروڑ پکا کے محمد شفقت ولد محمدابراہیم نے  36.85من فی ایکڑ پیدوار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویژن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمدسمیت کاشتکاروں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر