Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروش ملزمان کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن 

Now Reading:

ویسٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروش ملزمان کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن 

کراچی میں ویسٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروش ملزمان کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 01 ملزمہ سمیت 07 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا ہے، منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں ضلع ویسٹ کے تھانے مومن آباد، پاکستان بازار، اورنگی اور سرجانی  ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مختلف پیکنگ میں موجود وافر مقدار میں فائن کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے، ملزمان ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں چھپ کر منشیات فروش کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ملزمہ زینب بی بی زوجہ عبدالستار سمیت عبدالقادر، عبدالغفّار، شہباز محمد اشرف، محمد ہاشم اور عبدالشکور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ پولیس منشیات کے خاتمے اور منظم منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا مزید کہنا ہے  کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے تفتیش  کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر