Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

Now Reading:

آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے ، تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے ، میں ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باولر ہیں اور خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باولر میرے پاس ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر