Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے آج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

Now Reading:

ہم نے آج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے آج الیکشن کمیشن کی تذلیل کے خلاف بطور احتجاج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے آج آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے کالے حکومتی قانون کے خلاف بطور احتجاج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج 20 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردینے کے سیاہ فیصلوں کے خلاف بطور احتجاج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے آج صحافت اور اپوزیشن سے مسلسل سیاسی انتقام کے خلاف بطور احتجاج مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے صدارتی خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اےآزادی اظہاررائےپرپابندی اورعدلیہ کےحق پرڈاکاہے ، حکومت نےکالاقانون پاس کروایاتوعدالت کو چیلنج کرینگے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بےنظیربھٹونےوزیراعظم بن کرپابندیاں ختم کیں ، ہم نےملکرآمروں کےکالےقوانین کوختم کیا ، عوام کی آواز دبانے کے لیے کالا قانون لا رہے ہیں ، یہ کالا قانون ہے ، ایوب، ضیاء اور مشرف کے کالے قانون کو ہم نے اپنا قانون لا کر صاف کیا ، یہ کالا قانون معاشی حملہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی یہاں ہی نہیں پارلیمنٹ میں بھی آپ کے حق میں آواز اٹھائے گی ، ماضی کی طرح جس طرح ملکر ایوب خان اور ضیاء الحق کے کالے قانون کو ختم کیا اسی طرح اب بھی کھڑے رہیں گے، لایا جانے والا قانون آزاد صحافت پر حملہ ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ یہ ایک معاشی حملہ اور ڈاکہ ہے، پارلیمان میں بھی صحافیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، جہاں بھی صحافی احتجاج کی کال دیں گے ہم شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ، قانون سے متعلق ہمارے ساتھ کوئی بات نہیں کی گئی، لگتا ہے وہ یہ قانون بلڈوز کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کالا قانون بنتا بھی ہے تو عدالت میں چیلنج کریں گے، مشترکہ اجلاس کے دوران احتجاج کریں گے، مشترکہ اجلاس کے دوران دو نقاط پر احتجاج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر