Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

وزیر اعظم کا سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
imran khan

وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسفزئی پاکستان کے معتبر صحافیوں میں سے تھے، رحیم اللہ یوسفزئی کے کالم تحقیق پر مبنی ہوتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کی فیملی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ رحیم اللّٰہ یوسفزئی طویل عرصے سے علیل تھے۔

رحیم اللہ 1954 میں مردان میں پیدا ہوئے، رحیم اللہ یوسفزئی نصف صدی تک شعبہ صحافت سے وابستہ تھے، رحیم اللہ نے افغان امور کے ماہر کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی، 2004 میں انہیں تمغہ امتیاز اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Advertisement

رحیم اللہ یوسفزئی کے طالبان کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ان کو طالبان اور افغانستان کی امور پر دسترس حاصل تھی، رحیم اللہ یوسفزئی بی بی سی سمیت کئی عالمی صحافتی اداروں سے بھی منسلک رہے، مرحوم نے طالبان کے پہلے دور حکومت میں افغانستان سے رپورٹنگ کی، اسامہ بن لادن کا انٹرویو رحیم اللہ یوسفزئی کی عالمی شہرت میں اضافہ کا سبب بنا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رحیم اللہ یوسفزئی کو تحریک طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کا رکن نامزد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں کاٹلنگ مردان میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر