Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو محکمہ کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، عثمان بزدار

Now Reading:

جو محکمہ کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جو محکمہ بھی کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکموں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خالی باتوں اور پریزنٹیشن کا وقت گزر چکا، عوامی مسائل کے حل کے اقدامات میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی  کہا کہ اب محکموں کو کام کر کے دکھانا ہوگا، سُستی برداشت نہیں ہوگی اور جو محکمہ بھی کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بہترین سروس ڈلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، محکموں کو ہر ماہ دیئے گئے اہداف کا جائزہ خود لیں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل عثمان بزدار سے پنجاب کے پسماندہ علاقو ں کے 200 سے زائد افراد کی ملاقاتیں ہوئی تھی۔

لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہے،  میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر رواں دواں ہے اور مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ  الزامات لگائے والے پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور بڑھتا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر